430052 5592631 updates

شوہروں کے ہاتھوں‌ 2 بیویاں، ساس، سالہ قتل، ایک شوہر نے خودکشی کر لی، دوسرا فرار

نمائندگان: گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں نادرا دفتر کی 42 سالہ خاتون اہلکار کو شوہر نے فائرنگ سے قتل کر دیا بعدازاں خود کو گولی مار کے خو د کشی کر لی۔
0a22075b 894b 4d67 ba5f b78d70fee3fe
پولیس کے مطابق دونوں میاں‌بیوی داراہ بلوچاں فوارہ چوک کے رہائشی تھے، خاوند بلال اپنی بیوی عنبر کو خود موٹر سائیکل پر دفتر چھوڑنے آیا، جونہی وہ کاونٹر پر بیٹھی تو فائرنگ کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن کے مطابق دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے.

دوسرا واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے تھانہ پھلورہ کے علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو قتل کر دیا۔
dead body
زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صباء دختر مشتاق احمد (زوجہ مدثر ولد نعمت)، زیشان ولد مشتاق اور فہمیدہ زوجہ مشتاق شامل ہیں، جو قوم جٹ اور سکنہ ڈوگری ہریاں کے رہائشی تھے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق معاملہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں