ملتان:ہائیکورٹبار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیاگیاہے.
ہائیکورٹ بارکی جانب سےجاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 فروری کو صبح نو بجے سے ایک بجے تک جمع کرائےجاسکیں گے،تمام امیدواروں کی فہرست اسی روز چار بجے شام جاری کی جائے گی۔14 فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 15 فروری ایک بجے تک وصول کی جائیں گی۔اپیلوں کی سماعت،فیصلے اور کاغذات نامزدگی کی واپسی 17 فروری کو ہوگی۔حتمی فہرست امیدواران بھی اسی روز چار بجے شام آویزاں کردی جائے گی،جبکہ پولنگ 22 فروری بروز ہفتہ کو صبح 9 بجے سے 5 بجے تک ہوگی.اس دوران ایک بجے سے دو بجے تک نمازکا وقفہ ہوگا.
صدر کے عہدے کے لئےممبرشپ مدت 15برس اور فیس 2 لاکھ روپے، نائب صدر کے لئےمدت 12 برس اورفیس ایک لاکھ روپے،جنرل سیکرٹری کے لئے مدت 10 سال اور فیس ڈیڈھ لاکھ روپے،لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے لئے مدت 3 سال اور فیس 70 ہزار روپے،جبکہ ممبر مجلس عاملہ کے لئے مدت 3سال اور فیس 50ہزار روپے ہو گی.
الیکشن بورڈ کے چیئرمین ملک فیاض الحق ارائیں،ممبران میںچوہدری محمد افضل جٹ اورعبدالسلام علوی،اپیلیٹ بورڈ میںچیئرمین سہیل اقبال بھٹی، ممبران میںملک حیدر جمال میتلا اور چوہدری داؤد احمد وینس،کوآرڈینیٹر کمیٹ ممبران میںنشید عارف گوندل، احسن ممتاز میتلا، مہروز عزیزخان نیازی اور سید جنید ممتازشامل ہیں.
جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی ریٹرننگ آفیسر برائےوصولی کاغذات کے ساتھ کوآرڈینیٹر الیکشن بورڈ بھی ہوںگے.