WhatsApp Image 2025 01 08 at 22.01.08

ہرگوبندکھرانہ،سرائیکی وسیب کا واحد نوبل انعام یافتہ محقق

سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام یافتہ فزیالوجسٹ اور محقق ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ کا آج یوم ولادت ہے. وہ 9 جنوری 1922ء کو ضلع ملتان کے ایک گاؤں رائے پور میں پیدا ہوئے تھے. پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہرگوبند کے والد پٹواری تھے۔
ہرگوبند نےلکھا کہ تنگدستی کے باوجود ان کے والد اپنے بچوں کی تعلیم میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے.انھوں نے اپنے محدود وسائل سے اپنے گاؤں میں ایک کمرے کا سکول قائم کیا،جس میں ان کے بچوں بشمول ہرگوبند نے ابتدائی تعلیم حاصل کی.ہر گوبند نےمیٹرک ڈی اے وی(دیانند آریاسماجی)ہائی سکول(حال گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان)سے کیا تھا.ہرگوبند نے سال1943ء میں گریجوایشن گورنمنٹ کالج لاہور اور ایم ایس سی کیمسٹری سال1945ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے کی تھی.اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے بدولت ہرگوبند نے اپنی تمام تر تعلیم سرکاری وظائف کے ذریعے مکمل کی تھی.
سال1968ءمیں فزیالوجی میں نوبیل انعام ملنے پر جب ڈاکٹر ہرگوبندکو ایک انڈین صحافی نے انڈین ہونے کے حوالے سے مبارک باد پیش کی،تو انھوں نے کہا کہ میرا موجودہ بھارت سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،میں پاکستانی علاقے میں پیدا ہوا تھا اور اس کے بعد ساری عمر بیرون ملک مقیم رہا ہوں.
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ان کے نام پر چئیر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں