lahore police 1

حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاتیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد: نواحی علاقہ مانگٹ اونچا میں‌میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور میاں بیوی کی برہنہ ویڈیو بنانے والا ایک اور ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس معمول کےگشت پرتھی جہاں پنج پلہ کےقریب مسلح ملزموں نے پولیس کودیکھتےفائرنگ کردی،دوران فائرنگ ملزم اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا، اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ہلاک ملزموں کی تعداد تین ہو گئی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم اکرام تا حال فرار ہے۔

خیال رہے کہ حافظ آباد کے نواحی علاقہ مانگٹ اونچا کےقریب 25 اپریل کو چار ملزموں نےخاوندکو رسیوں سے باندھ کر اسکےسامنے اسکی بیوی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا،بعد ازاں ملزمان نےمیاں بیوی کوبرہنہ کرکے انکی ویڈیو بنائی اورسوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور ملزموں کے اقدام کی ہر سطح‌پر مذمت کی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے قبل ازیں‌بھی واقعہ میں‌ملوث 2 ملزموں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے گئے ، تاہم ملزموں‌ کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور اس دوران ملزم مارے گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں