google search

پاکستان میں‌بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے گوگل کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان

بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے پی ٹی اے اور گوگل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔گوگل نے پاکستان میں آن لائن سیفٹی کیلئے ڈیجیٹل پاسبان پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے، 2لاکھ خاندانوں کو گوگل کے آن لائن تحفظ کے ٹولز کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔
PTA Google to collaborate
مفاہمتی یادداشت کے تحت بچوں کیلئے محفوظ آن لائن ماحول اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دیا جائے گا، اہم نکات میں آگاہی، تعلیم اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے تعاون بڑھانا شامل ہیں۔

اس پروگرام کے تحت والدین اور اساتذہ کو عملی رہنمائی، ٹولز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے، انگریزی،اردو اور مقامی زبانوں میں مواد اور ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے، بچوں اور خاندانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ترجیح ہے۔

گوگل کے کلسٹر ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں گوگل کا افتتاح کیا ہے، گوگل کا پاکستان آنا دنیا کیلئے پیغام ہے پاکستان ٹیکنالوجی اور کاروبار کیلئے کھلا ہے۔

گوگل کے نائب صدر گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی ولسن وائٹ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوگل آن لائن سیفٹی پر یقین رکھتا ہے،گوگل کی بنیادی پروڈکٹس میں تحفظ پہلے سے شامل ہے، گوگل ڈیجیٹل پاسبان پروگرام پر عملدرآمد کیلئے 5 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا، ڈیجیٹل پاسبان پروگرام کا مقصد عملی ٹولز اور ڈیجیٹل لٹریسی سے متعلق وسائل فراہم کرنا ہے، بچوں کو آن لائن دنیا میں محفوظ اور پُراعتماد انداز میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی، تربیت کے بعد والدین اپنے بچوں کو نامناسب مواد سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
pta taxes phones iphones pakista
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کا مرکزی کردار ہے، بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے روزانہ سینکڑوں شکایات موصول ہوتی ہیں، پی ٹی اے بطور ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے، آج کی دنیا میں کنیکویٹی بہت ضروری ہے،ٹیکنالوجی کو نہیں روک سکتے، ہم نے رولزریگولیشن کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قریبی رابطہ ہے، پی ٹی اےشکایات اور مقامی قوانین سےسوشل میڈیا کوآگاہ کرتا ہے، گوگل کا پاکستان کی شکایات کے حوالے سے کمپلائنس ریٹ سب سے زیادہ ہے، اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ اور پروگریسو بنانا ہے ، نئی ٹیکنالوجیز کے مثبت استعمال کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی نے منگل کے روز پاکستان میں اپنے مقامی دفتر کا افتتاح کیا، کمپنی نے پاکستان میں اپنی ابتدائی رجسٹریشن کے تقریباً 4 سال بعد یہ قدم اٹھایا اور اس پیش رفت کو ملک کے ساتھ اپنے روابط میں ایک "بڑا سنگِ میل” قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں