WhatsApp Image 2026 08 16 at 03.50.05

منجمد بنک اکاؤنٹ کا چیک دینا فراڈ کے زمرے میں‌آتا ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور:ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اہم قانونی اصول طے کردیا۔
967762 58425923
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فریز اکاؤنٹ کا چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

سیشن عدالت نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے شہری شہباز نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر یہ نکتہ سامنے آیا ہے کہ ایسا چیک جاری کرنا جس کے ذریعے ادائیگی کا امکان ہی موجود نہ ہو، محض معمول کا مالی تنازع نہیں بلکہ حالات کے مطابق فریب دہی اور قابلِ تعزیر عمل بن سکتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایسے بینک اکاؤنٹ کا چیک دینا جس سے رقم کی ادائیگی ممکن نہ ہو، فراڈ کے زمرے میں آتا ہے، یہ فیصلہ بینک اکاؤنٹس، چیک کے اجراء اور مالی لین دین سے متعلق مقدمات میں اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں