نارووال: افسوسناک واقعہ میںلڑکوںکی ہراسانی سے بچنے کے لئے بھاگتی لڑکی بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطا بق لڑکی گاڑی میں سوار تھی، جس کا محلے کے دو لڑکوں نے مبینہ طور پر پیچھا کیا اور لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی بچاؤ کے لئے بھاگنے کی کوشش کررہی تھی، اس دوران وہ بس کے نیچے آ گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکے فرار ہو گئے جن کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔
