Untitled 2025 05 22T225232.618

لڑکی کا سوتیلے باپ پر جنسی استحصال کا الزام، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

مظفرگڑھ،: تھانہ قصبہ گجرات کے علاقے میں‌بیٹی کے سوتیلے باپ پر زیادتی کےا الزام پر پولیس نے مبینہ زیادتی کے ملزم سوتیلے والد کو گرفتار کر لیا.

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات میں بیٹی کی مدعیت میں والد اور اسکے دوست کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.

مقدمہ کے مطابق مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ والد اور اس کے دوست اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس دوران ملزموں نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی ہے.

مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ کسی کو بتانے پر ملزموں کی جانب سے اس کے چھوٹے بھائی کے قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے.

ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سنانواں کی نگرانی میں مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جلد از جلد یکسو کی جائیگی، اور ملزموں‌کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں