راولپنڈی:لائیو سٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے گینگ میں 11 ملکی و غیر ملکی افراد شامل ہیں، جبکہ گرفتار افراد میں ایک نائیجیرین غیر ملکی خاتون سمیت 7 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ذرائع کےمطابق ایک غیر ملکی ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسےگرفتارکر لیا۔ ملزم کےقبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، نیز لائیو سٹریمنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے۔
تھانہ روات پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس پر اپلوڈ کرتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقدمے کی تفتیش کے حوالے سے این سی سی آئی اے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

