Wmn Crime 2

خاتون کانسٹیبل حادثاتی طورپرجان کی بازی ہار گئی

سیالکوٹ:خاتون پولیس اہلکار تھانے سے ملحقہ اپنے سرکاری کوارٹر میں مردہ پائی گئی، پولیس نے قتل،خودکشی یاحادثاتی وفات کی تحقیق شروع کر دی.

پولیس کے مطابق خاتون کانسٹیبل گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی،اورمعلوم کرنے پر اپنے بسترپر مردہ حالت میں‌موجودتھی، جسے چہرے کے قریب گولی لگی تھی.
WhatsApp Image 2025 02 17 at 08.15.40
جاں بحق خاتون نجف بی بی تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں تعینات تھی اور تھانہ سے ملحقہ سرکاری کوارٹر میں مردہ پائی گئی.

واقعہ کی اطلاع ملنےپرڈی پی او سیالکوٹ موقع پر پہنچ گئے،پولیس کی جانب سےواقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں. پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی.

بتایاگیاہےکہ جان بحق خاتون کا شوہر بھی پولیس کانسٹیبل ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں