WhatsApp Image 2026 05 18 at 19.12.05

وفاقی شرعی عدالت:خودکشی جرم، حکومتی قانون سازی کالعدم قرار دے دی گئی

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی قانون سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے خودکشی کو جرم قرار دیدیا۔
428613 3515108 updates
فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان نے کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

حکومتی قانون سازی کو وفاقی شرعی عدالت نے غیر اسلامی قرار دےکر کالعدم قرار دیتے ہوئے 2022 کے ایکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

حکومت کی جانب سے سال 2022ء کی قانون سازی میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ڈیلیٹ کردی گئی تھی.

فیصلے کے مطابق قانون سازی میں ضابطہ فوجداری کا جو سیکشن ایکٹ سے ڈیلیٹ ہوا تھا، وفاقی شرعی عدالت نے آج بحال کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں