429130 80000 updates

ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا محفوظ فیصلہ جاری

اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والی سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا.
nepra
جس کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا.

اضافے کا بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
Untitled 2026 02 11T201921.992
یاد رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی کی گئی تھی، جبکہ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2025 تا فروری 2026 تک کے لیے تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں