394856 1394075 updates

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی تبدیل،نئی سینیارٹی لسٹ بھی جاری

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی کمیٹی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سینئرترین جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے رکن ہونگے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی تبدیل کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پروموشن کمیٹی سینئرترین جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سینیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی سینیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے نمبر، جسٹس بابر ستار پانچویں اور جسٹس سردار اسحاق خان کا سینیارٹی لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس آصف 11 ویں اور جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہیں۔

دریں اثناء‌نئے ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دینا شروع کر دئیے ہیں‌،جبکہ وکلاءکی جانب سے جزوی ہڑتال بھی کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں