شکرگڑھ :نواحی علاقے پنڈی بوڑی میں سسرال والوں کےمبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہےکہ خاتون کو اینٹیں مارکرقتل کیاگیا ہے، خاتون کے سسرال والے اپنی بیٹی کا رشتہ مقتولہ کے بھائی سےکرانا چاہتے تھے اور رشتے سے انکارپربیٹی کو قتل کیاگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق بیٹی کے سسرال والے زبردستی اس کی نند کا رشتہ بھائی سے کرانے کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے جبکہ انکار کرنے پر بیدردی سے قتل کردیا گیا ہے.