404426 3442929 updates

پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لاہور: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے گھر میں‌فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے آہلو روڈ پر میاں بیوی کے قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کچھ روز قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لاہور کے رہائشی تھے۔

پولیس نے مالک مکان سے پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کیا گیا، ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں‌خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں‌کی بڑی تعداد موقع پر اکٹھی ہو گئی.

پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاشیں‌پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں