ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے پھگلہ میں سولر پینل چوری کا الزام رسم کے تحت ثابت ہونے پر ایک شخص کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پھگلہ کی مقامی روایت اور رسم ’آس‘ کے تحت جرگہ بلایا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جرگے نے فیصلہ دیا اگر ملزم واقعی بے گناہ ہے تو گرم لوہا اس کا ہاتھ نہیں جلائے گا لیکن ہاتھ جھلسنے پر جرگہ ارکان نے اس شخص کو گناہ گار ٹھہراتے ہوئےعلاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے پولیٹکیل اسسٹنٹ امیرتیمور نے بتایا کہ پھگلہ میں چوری کےمعاملے پر جرگہ ممبران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق ملزم پر سولر پینل چوری کرنے کے الزام کے بعد جرگے نے ملزم کو بےگناہی ثابت کرنے کیلئے قبائلی رسم’آس‘ کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد ملزم کےہاتھ پرانگارہ اورگرم لوہا رکھاگیا، ہاتھ جلنے پر اسےگناہ گارقراردیا گیا۔
اس ضمن میںپولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے مزید کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے.