426882 1298649 updates

پاکستان میں کم عمری کی شادی کے رجحان میں کمی، بلوچستان میں‌شرح سب سے ذیادہ

ویب نیوز:پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد ایسے ہیں جو 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔
Untitled 2026 02 03T214149.772
گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق گوکہ کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے تاہم پاکستان میں 18 سال سے قبل شادی اب بھی ایک عام رجحان ہے.

البتہ وقت کے ساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں تقریباً 10 فیصد افراد شادی شدہ ہیں، یہ شرح پاکستان میں تقریباً 20 لاکھ شادی شدہ افراد کے برابر بنتی ہے۔

کم عمر شادی شدہ افراد کی شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے، اسی طرح سابق فاٹا اور سندھ کے کئی اضلاع میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں یہ شرح کم ہے۔

سروے نتائج کے مطابق کم عمری میں شادی کا رجحان زیادہ ہونے سے لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ملک بھر میں 15 سے 19 سال کی عمر کی تقریباً 15فیصد خواتین نے شادی شدہ ہونے کی اطلاع دی.

خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یہ شرح تقریباً 30 فیصد تک دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں