lion killed

شیر کو ہلاک کرنے، گائے کی ٹانگ کاٹنے اور گدھے کو زخمی کرنے پر مقدمات درج

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں انسانیت کو شرمندہ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں ایک شیر کو بے دردی سے مار کر اس کی کھال اتار دی گئی۔

ویڈیومیں ملزمان کوبلا خوف وخطر کارروائی کرتےدیکھا جاسکتا ہے،وائلڈ لائف رینجرزنےفوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور مرکزی ملزم کو ہارون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ مردہ جنگلی جانوروں کی کھالیں اتار کر ان کو غیرقانونی حنوط بھی کرتا تھا۔

ملزموں کےگھروں سےبڑی تعدادمیں حنوط شدہ جانوربرآمد ہوئے،مزید یہ کہ تین سےچارخاندان اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث تھے،ملزمان کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
433281 7578359 updates
راجن پور کے علاقے بیٹ سونترہ میں مبینہ طور پر ایک بااثر زمیندار نے مکئی کی فصل میں‌گھسنے پر گائے کی ٹانگ کاٹ دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ مٹھن میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ زمیندار نے کسی تنازع پر گائے کی ٹانگ کاٹی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جبکہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں زخمی گائے کے علاج میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ جیکب آباد میں بھی گھر میں گھس آنے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گدھے کے مالک کی مدعیت میں ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں