مظفر گڑھ:اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت دو خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، خواتین کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق خواتین نے 2 ملزموں کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروائے تھے،بعدازاں خواتین نے عدالت میں بیان دیا کہ غلط فہمی پر ملزمان کو نامزد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور دونوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 3 فروری کو بھی مظفرگڑھ میں ایک خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلامقدمہ درج ہوا تھا۔