صفدرآباد: جائیداد میں حصہ مانگنے پر سگے بھائی نے بیوی اور ساس کے ساتھ مل کر سگی بہن کو قتل کردیا۔
صفدرآباد کے نواحی گاؤں ناصر آباد میں مقتولہ کوثر بی بی نے اپنے بھائی بابر علی سے جائیداد میں حصہ مانگا، جس پرطیش میں آ کر بابر علی نے اپنی بیوی اور ساس کےساتھ مل کرمبینہ طور پر سگی بہن کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکےمقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے اور ملوث ملزموںکو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی.
انسانیت سوز واقعہ پر سماجی حلقوںنے اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے خواتین کے لئے قانون سازی کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے.