نمائندگان: فیصل آباد میں بھائی نے بڑی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی کو شبہ تھا کہ بہن کسی اجنبی سے بات کرتی ہے، مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر چھوٹے بھائی نے بڑی بہن کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بہن فون پر کسی اجنبی سے بات کرتی ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔
دوسری جانب لیہ کے علاقہ تھانہ چوبارہ کی حدود چک نمبر 298 ٹی ڈی اے میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا.
پولیس کے مطابق خاوند یاسر آرائیں نے بیوی نبیلہ بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا.
پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ نے 6 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور 2 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کےکارروائی شروع کر دی ہے.