دبئی:برطانوی ٹینس سٹار پلیئرایما راڈوکانو کا کئی ملکوں میںپیچھاکرنے کے ساتھ ہراساںکرنے والےشخص کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایما کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس سٹار پلیئرکا 4ممالک میں پیچھا کرتا رہاہے، ابتداءمیں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا، سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہیں ہونے کا موقع دیکھتے ہی نوجوان کھلاڑی کو گلے لگالیا۔
کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کےدوران بھی یہ شخص مسلسل گھورتارہا ،جس پر نظر پڑی اوراسےپہچاننےپرایما راڈوکانوپھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں،خاتون ٹینس پلیئرنے امپائرکواس بارےشکایت لگائی،جس کے بعد پولیس نےہراساں کرنیوالے شخص کے خلاف کارروائی کی ہے۔