whatsapp image 2024 09 22 at 12 3

ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی 4 بچوں کی ماں کی لاش مبینہ طور گھر سے برآمد

بہاولپور: پنجاب کے علاقے بہاولپور میں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مبینہ طور گھر سے برآمد ہو گئی.
433101 6989310 updates
پولیس کے مطابق میں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نصرت بی بی کی لاش مبینہ طور پر اس کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی جس کے بعد مقتولہ کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے گزشتہ سال اپنی اہلیہ کے اغوا کا مبینہ جھوٹا مقدمہ بھی درج کروایا تھا، جبکہ مقتولہ کے والدین کی جانب سے ظاہر کیے گئے شبہ کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے، نیز ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے بتایا کہ نصرت بی بی چار بچوں کی ماں تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں