WhatsApp Image 2025 03 05 at 11.44.21 1

توہین مذہب؛ سیشن عدالت راولپنڈی کا 5 ملزموں کو سزائے موت اور عمرقید سزا کا حکم

راولپنڈی: توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 ملزموں کو سزائے موت اور عمرقید کی سزا سنادی گئی.

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر 5 ملزموں کوسزائے موت اورعمرقید کی سزا سنائی۔

راولپنڈی کی سیشن عدالت نےملزموں کو 295-سی میں سزائے موت اور 10-10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزموں کو295 -بی میں عمرقید، 295- اے میں 10-10 سال قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا۔

عدالت نے ملزموں کو298-اے میں 3-3 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزموں‌ کوپیکا ایکٹ کے تحت 7-7 سال قید اورایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

خیال رہے کہ توہین مذہب کا مقدمہ 15 ستمبر 2023 کو سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں