394064 657069 updates

بہاولپور:کئی بیماریوں‌کاشکار7 سالہ بنگالی شیر ہلاک

بہاولپور:تاریخی شیرباغ میں 7 سالہ بنگالی شیر بیماریوں‌کے باعث ہلاک ہو گیا، بنگالی شیرکئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی مکمل طور پرچھوڑ چکاتھا۔

کیوریٹر شیرباغ عثمان بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنگالی شیر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔عثمان بخاری نے بنگالی شیر کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنگالی شیر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا،شیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے شیر باغ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بنگالی ٹائیگر 2018ءمیں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا.شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا،جس وجہ سے شیر کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں