چنیوٹ: تحصیل بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تحصیل بھوآنہ میں نامعلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا،حملے میں خاتون ورکرکا سر پھٹ گیا،جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔
زخمی ورکرزکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
خیال گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔
پولیو مہم کے دوران حملوںکے واقعات پر انتظامیہ نے سنجیدگی سےاقدامات سخت کرنےاور ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے.