WhatsApp Image 2025 02 13 at 06.26.50

عدالت پیش نہیں‌ہونے پر 4ممبران اسمبلی بھائیوں سمیت اہم عہدیداروں کےوارنٹ گرفتاری جاری

ملتان:جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان شاہد حسین مغل نےکورونا وباء کے دوران پابندی کے باوجودکار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میں‌عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں‌ہونےپر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے.

عدالت نےسگے بھائیوں‌ممبران قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی, علی قاسم گیلانی،علی موسی گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس تھانہ چہلیک کو ملزموں‌کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے.
WhatsApp Image 2025 02 13 at 02.24.09عدالت نے پیپلز پارٹی کےسابق ایم پی اے عثمان بھٹی،نفیس انصاری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سیدعارف شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خالد حنیف لودھی،منظور قادر ،آصف رسول اعوان، رضوان ہانس، شاہد رضا صدیقی،رانا سجاد حسین،کلثوم ناز بلوچ، نسیم لابر،راؤ ساجد علی،اے ڈی بلوچ،ایم سلیم راجہ،عبد الرؤف لودھی،ن لیگ کےشیخ ہاشم رشیداور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں.

پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزموں کے خلاف آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیاتھا.

اپنا تبصرہ لکھیں