LHC 3

لاہورہائیکورٹ میں مزیدججز کی تعیناتی،8 سیشن ججز کے ناموں‌پر غورکےلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

اسلام آباد:لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججزکی تعیناتی کیلئے 8ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو بھجوادئیے گئےہیں.

جوڈیشل کمیشن کی جانب سےقبل ازیں‌9 وکلاءاورلاءافسران کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرتے ہوئےمزیدنامزدگیاں 13 فروری تک طلب کی تھیں۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھاکہ 4ایڈیشنل ججزپنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیاتھا کہ 6فروری کے اجلاس میں لاہورہائیکورٹ میں‌مزید4ججز تعینات کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،اورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے نامزد کرنےکا فیصلہ بھی ہواہے۔
WhatsApp Image 2025 02 14 at 08.12.30جس پر ممبران کی جانب سےبھجوائی گئی فہرست کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز غضنفرعلی خان،قیصرنذیربٹ،محمداکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور رجسٹرارلاہورہائیکورٹ ابہرگل خان کے نام تجویز کئے گئے ہیں.

سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے مراسلہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو 2 بجے دوپہر سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں‌منعقد ہوگا.

اجلاس کے لئے ممبران کو متعلقہ ناموں‌کےکاغذات بھجوادئیے گئےہیں .

اپنا تبصرہ لکھیں