437426 890163 updates

ایک اور المیہ؛ 2026ء کے پہلے 6 ماہ میں‌ایک شہر سے 200 لاوارث لاشیں برآمد

کراچی: رواں برس صرف کراچی کے مختلف مقامات سے 13 خواتین سمیت 200 افراد کی لاشیں ملیں۔
947762 53924244
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق یہ لاشیں سڑکوں، ندی کناروں، جھاڑیوں اور خالی مکانات وغیرہ سے ملیں، ان لاوارث لاشوں کی شناخت کے ساتھ وجہ موت بھی نامعلوم ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہ جولائی کے چار دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق تمام خواتین و مردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، یہ تمام لاشیں لاوارث حالت میں ملی ہیں۔

ایدھی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری میں 31 مرد اور 2 خواتین، ماہ فروری میں 23 مرد اور ایک خاتون، مارچ میں 22 مرد اور 3 خواتین، اپریل میں 30 مرد، مئی میں 40 مرد اور ماہ جون میں 41 مرد اور 7 خواتین کی لاشیں لاوارث حالت میں ملیں.

ان میں متعدد افراد نشے کے عادی بھی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں