نمائندگان:مریدکے میںنواحی علاقے ظفر پارک میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق بچی گھر کے باہرکھیل رہی تھی کہ پڑوسی نےچورن کی ڈبیاں دینے کے بہانے اسے اپنے پاس بلایا اور مبینہ طور پرگھر کی چھت پر لے گیا۔
ایف آئی آر کےمطابق بچی کےشورمچانے پرملزم نےاسےمبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا،شور کی آواز سن کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، روتی ہوئی بچی نے گھر پہنچ کر اپنی والدہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔
پولیس نےفوری کارروائی کرتےہوئےمقدمہ درج کرکےنامزدملزم کوگرفتارکرلیا،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب فیروزوالا کےنواحی علاقے میں بچی سےمبینہ زیادتی ہوئی،بچی کھیل رہی تھی ملزم مبینہ طورپراسےبھلا پھسلا کرکھیتوں میں لےگیا.
اہل علاقہ نےمبینہ ملزم کو پکڑ کرپولیس کےحوالےکردیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔
