کراچی: پاکستان میں آج سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت5 ہزار 900 روپے اضافےکے بعد 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 59 ڈالر اضافے سے 3347 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
خیال رہےکہ سونے کی قیمت میںچند روز کمی کے بعد دوبارہ بہت بڑا اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گزشتہ کچھ عرصہ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہونے کی وجہ سے سونے کی قوت خرید میںبھی کمی واقع ہو گئی ہے.