solar panel prices pakistan sept 1

پٹرول کے بعد ملک میں سولر پلیٹس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا امکان

لاہور:پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونا شروع ہو گئی۔ مارکیٹ میں ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں‌ہونے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں.
WhatsApp Image 2026 06 20 at 21.33.20
ذرائع کے مطابق مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی ہے اور آئندہ دوہفتوں میں7 ہزار روپے مزید کمی کا امکان ہے. بجٹ میں‌ممکنہ ٹیکس عائد ہونے کی خبروں کی وجہ سے سولر پلیٹس مارکیٹس سے بھی غائب ہو گئیں‌تھیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، مارکیٹ ذرائع کےمطابق بیٹریزکی قیمت 25 ہزار سے2 لاکھ روپےتک بڑھا دی تھی،امپورٹرزاور دکانداروں نے بجٹ سےقبل سولر پینل5سے7ہزار روپے مہنگا کر دیاتھا.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ ایک بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔

ذرائع کےمطابق لیتھیئم بیٹریزکی قیمتوں میں بھی 25 ہزار سے2لاکھ روپےتک کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں