لاہور: سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داری نبھائیں گے۔
تقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی، تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
جسٹس منصورعلی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے۔