Untitled 2026 01 20T183506.600

اڑھائی ہزار روپے پر قتل کا ملزم 15 سال بعد بری، دوسرا ملزم جیل میں‌جاں‌بحق

نمائندگان: سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 15 سال بعد بری کردیا۔سپریم کورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا لاہور ہائیکورٹ کا 29 نومبر 2017 کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
928997 56728987
عدالت نے کپڑے کے بقایا 2500 روپے کے تنازع پر قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ملزم نعیم ارشد عرف پپو کو 15 سال بعد قتل کے الزام سے بری کر دیا اور اس کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کی موقع پر موجودگی مشکوک ہے اور واقعہ پیش آنے کے وقت مکمل اندھیرا تھا، روشنی کے ذرائع کا ذکر نہیں کیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق وقوعہ بیان کردہ انداز میں پیش نہیں آیا بلکہ معاملہ پراسرار ہے اور تفتیشی افسر کے مطابق فائر نعیم ارشد نے نہیں بلکہ شہباز علی نے کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز علی سے برآمد پستول سے موقع سے ملنے والا خول میچ ہوا تھا اور شہباز علی کو ٹرائل کورٹ پہلے ہی بری کرچکی ہے، کیونکہ شہباز علی کی بریت کے خلاف نہ ریاست نے اپیل کی نہ شکایت کنندہ نے چیلنج کیا جب کہ گواہوں کو عدالت میں پیش نہ کرنا استغاثہ کے خلاف منفی تاثر ہے۔

مقتول انور کو 14 مارچ 2011 کو ساہیوال میں کپڑے کی دکان پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، شکایت کنندہ کے مطابق قتل سے دو روز قبل کپڑوں کے بقایا 2500 روپے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جب کہ ٹرائل کورٹ نے 2015ء میں نعیم ارشد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
karachi ambulance
دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل میں قید 62 سالہ انڈر ٹرائل قیدی دورانِ حراست انتقال کر گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق مرحوم قیدی امین، ملتان کا رہائشی تھا اور بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں قید تھا۔ دورانِ قید اچانک دل کی تکلیف کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا۔

پولیس اور جیل حکام کے مطابق واقعہ طبعی موت کا ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں