crime control department

سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔

پہلےمرحلےمیں حساس اضلاع کےلیےبلٹ پروف اورڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلےمرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیےگاڑیوں کی خریداری ہوگی.

دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا اور گاڑیوں کی ضرورت کے مطابق تعین کیا جائےگا۔

زرائع کے مطابق سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیےسروےکاعمل بھی شروع ہوگیا ہے،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لیےرپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سی سی ڈی نے40دفاتر،38پولیس سٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی ہے.

اس کے علاوہ دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیے11ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا.

جس کے لئے سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجراء کا عمل شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں