415232 9412890 updates

سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کا امتحانی شیڈول تبدیل

لاہور: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ یہ فیصلہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طلبا و طالبات کو درپیش مشکلات کے پیش Untitled 2025 09 12T201952.462نظرایم ڈی کیٹ ری شیڈول کیا، ایم ڈی کیٹ کو ری شیڈول کرنےکا فیصلہ طلبہ کے وسیع ترمفاد میں کیا ہے۔

وا ضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ پہلے 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونا تھا تاہم ری شیڈول کے بعد ٹیسٹ اب26 اکتوبر2025 بروز اتوار کو ہوگا۔

امتحانی شیڈول تبدیل ہونے سے ملک بھر کے ہزاروں‌طلبہ کو مزید تیاری کا موقع ملنے کے ساتھ والدین پر مالی بوجھ میں‌بھی اضافہ ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں