Untitled 2025 08 04T231935.695

پنجاب: ضلعی عدالتوں میں گواہان کے بیانات کی ویڈیو لنک ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز

لاہور: پنجاب بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں گواہان کی شہادت برائے ویڈیو لنک سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے، جس کے لئے ایک درخواست فارم اور ہدایات نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے.

ویڈیو لنک کی سہولت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم پر تمام تفصیلات کااندراج کرنے کے ساتھ ضروری شناختی کاغذات و دستاویزات کے ساتھ جمع کرانا ہو گا، جس کے بعد بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس عمل کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے.
Untitled 2025 08 04T231552.028
ویڈیو لنک کی سہولت کے لئے درخواست مقررہ فارم پر دی جائے گئی، جو https://dsj.punjab.gov.pk پر دستیاب ہے۔ درخواست فارم جمعہ یا ہفتہ کو 7 دن کے اندر متعلقہ عدالت میں جمع کروایا جاسکے گا، اگر کوئی ہنگامی صورت ہو تو کسی بھی دن درخواست دی جا سکتی ہے۔

اگر سائل متعلقہ عدالت کی علاقائی حدود میں موجود ہو تو ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی، تاہم بیماری، معذوری، جغرافیائی فاصلہ، سفری پابندیاں اور سلامتی کے خطرات کی صورت میں‌حالات کا جائزہ لے کر اجازت دی جاسکے گی.

ویڈیو لنک کی درخواست منظور ہونے پر عدالت ایک مقررہ تاریخ و وقت دے گی اور فریقین کو مطلع کرے گی اور مقدمہ کی فہرست میں "ویڈیو لنک” کا اندراج کیا جائے گا۔

سماعت کے موقع پر سائل / گواہ کی شناخت اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سے کی جائے گی، نیز کسی با اختیار شخص کی موجودگی میں بائیو میٹرک تصدیق نادرا سے کرائی جائے گی۔

معذور افراد کے لیے آئی ٹی ماہر مقرر کیا جائے گا جو ان کے مقام پر آ کر بائیومیٹرک تصدیق کرے گا۔

عدالت کی حدود سے باہر سائل کے ویڈیو لنک کی اجازت نہیں‌دی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں