409257 1200717 updates 1

سپریم جوڈیشل کونسل: 19 شکایات نمٹا دی گئیں، ججز کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں ان کے نام پبلک نہ کرنے کا کونسل کا فیصلہ ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد پر بھی غور کیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضروری قرار دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی، آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا جبکہ پانچ شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں