کراچی: سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی، جس کا محکمہ ماحولیات نےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.
محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہےجبکہ پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈپلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا.
سال 2019ء میںعائد کردہ جزوی پابندی کے بعد اب مکمل پابندی ہو گی. جس کے لئےسندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014ء میں ترمیم کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے.
سیکرٹری ماحولیات سندھ آغا شاہنواز نے پیغام میںکہا ہے کہ صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت ہوگی، اور اس کے لئے زیرو ٹالرنس اپنائیں گے، کیونکہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کی بنیاد ہیں،
سیکرٹری ماحولیات کا مزید کہنا ہے کہ اس بار صرف اعلان نہیں ہے، اس پر سخت عملدرآمد ہوگا، اور خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی ہو گی.
سندھ حکومت نے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کردی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قراردی گئی ہے،جس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.