ملتان:جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان شاہد حسین مغل نےکورونا وباء کے دوران پابندی کے باوجودکار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میںعدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیںہونےپر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاہے.
عدالت نےسگے بھائیوںممبران قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی, علی قاسم گیلانی،علی موسی گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس تھانہ چہلیک کو ملزموںکوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ملزموں کے خلاف آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیاتھا.