WhatsApp Image 2025 01 10 at 08.56.40 2

عدالت عالیہ کا پنجاب میں‌ہر 15 منٹ میں‌جنسی تشدد کے ایک واقعہ پر استفسار

لاہور:ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ لاہورمیں جنسی ذیادتی کے مقدمہ میں‌گرفتار ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت اور اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رپورٹ پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب میں ہر منٹ میں ایک ریپ ہو رہا ہے؟
کیس کی سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہوئی،3 رکنی بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی شامل تھے۔دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو فوری طلب کیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی ریپ ایکٹ بننے کے بعد سے ڈیڑھ لاکھ کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں.جس پر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ ہو رہا ہے۔ہم تو اس حساب سے بھارت سے بھی آگے نکل گئے ہیں،جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ یہ سب کیسز ریپ کے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں