لاہور:پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں ذاتی خرچ کیلئے رقم جمع کروانے کی حد 10ہزار سے بڑھا کر 25ہزار روپے کر دی گئی۔
قیدیوں کے اہلخانہ اب ڈیجیٹل اور بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے رقم منتقل کر سکیں گے، نیز قیدیوں کے اکاؤنٹس میں زیادہ رقم جمع کروانے کیلئے ان کی فیملیز کو بار بار بینک جانے کی ضرورت نہیں ہو گی.
جیل حکام کے مطابق اس سہولت سے قیدیوں تک مالی معاونت کی فراہمی زیادہ سہل ہو جائے گی جبکہ اس اقدام سے قیدیوں، ان کے اہلخانہ کیلئے اس سہولت سمیت جدید ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کے فروغ ملے گا.
محکمہ جیل خانہ اور بینک آف پنجاب میں باقاعدہ طور پر اس سہولت کے حوالے سے ایم او یو طے پا گیا ہے۔
