968567 30712417

شادی سے انکار پر دلہن قتل، پسند کی شادی پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

نمائندگان:گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر ولیمہ کے روز دلہن کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔
440182 7365562 updates 1
افسوسناک واقعہ تھانہ اروپ کےعلاقےگلشن کالونی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں نے ولیمے سے واپس آتی ہوئی گاڑی روک کردلہن کو کارسےاتارا اورفائرنگ کرکےبےدردی سےموت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہلخانہ کےمطابق سرفراز نامی شخص نےساتھی کےساتھ ملکرصبا کو قتل کیا اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، ابتدائی تفتیش کےمطابق سرفراز نامی ملزم نےشادی سےانکارکرکےکسی اور کےساتھ شادی کرنے پر خاتون سے بدلہ لیا،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاتاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

دوسری جانب سانگھڑ کے علاقہ شہداد پور میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب کہ مقتولین کی لاشیں نالے کے قریب سے برآمد ہوئیں۔
ambulance3 1
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نثار احمد لاشاری اور ذکیہ بلیدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم لاشوں کو نالے کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوڑے نے 2 روز قبل نواب شاہ میں عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں نے نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے جان کے تحفظ کی اپیل بھی کی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران ذکیہ بلیدی نے الزام عائد کیا تھا کہ پسند کی شادی کرنے پر بھائی، والد اور کزن جان کے دشمن بن گئے ہیں، مقتولہ نے متعلقہ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پولیس کے مطابق جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، شہدادپور پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں