سرگودھا:سرکاری سکول استاد کے موبائل فون سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے سرکاری سکول میں بچوں سے مبینہ بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کا معاملے سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار استاد کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے متعدد بچوں کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی۔
پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز سکول استاد کو بدفعلی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

