441458 7361741 updates

بیٹے کا طلاق کے بغیر دوسری شادی پر 20 سال بعد ماں سے خوفناک انتقام

لاہور: انوکھی دشمنی کا خوفناک انتقام کی واردات میں ملزم ماں سے شادی کرنے والے کا سر کاٹ کر ساتھ لے گئے، دھڑ ہسپتال کے سرد خانے میں سر کی تلاش کے انتظار میں تدفین کا منتظر ہے۔
dead body
پولیس زرائع کے مطابق 44 سالہ مسیحی نوجوان روبن نے اب سے 20 سال قبل 22 سال کی عمر میں خود سے بڑی اپنی ایک رشتہ دار خاتون کے ساتھ شادی کی تھی جو پانچ بچوں کی ماں تھی، اس خاتون نے پہلی شادی سے طلاق لیے بغیر روبن کے ساتھ کورٹ میرج کر لی اور چھپ کر زندگی گزارنے لگے.

مقتول کے خاندان کے مطابق اس شادی کو 20 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اب سے چند روز پہلے اسی خاتون کے ایک بیٹے نے روبن کو ڈھونڈ نکالا۔ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس نے مناواں کے علاقے نت کلاں میں پہلے تو روبن کو مارا پیٹا پھر اسے موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹتے رہے جسکے بعد یہ روبن کا سر کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے .

اہل علاقہ نے تشدد کی اطلاع اہلخانہ کو دی، جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، جبکہ بغیر سر کے لاش کو ہسپتال کے سردخانے میں رکھوا دیا گیا.

WhatsApp Image 2026 10 18 at 00.42.22
مقتول روبن۔ فائل فوٹو

پولیس نےواقہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم اب تک ملزموں سے لاش کا سر برآمد نہیں کرایا جا سکا ہے، ملزموں نے اس سلسلےمیں‌تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر کا ہمیں نہیں پتہ ہم نے کاٹا اور دیوانگی میں پتہ نہیں کہاں پھینکا ہے.

مقتول کےروبن کے بوڑھے والدین اور بہنوں کا پولیس سے مطالبہ ہے کہ ہمیں روبن کا سر برآمد کروا دیں تاکہ ہم اسکی تدفین کریں جبکہ پولیس کے ہر حربے کے باوجود روبن کے سر کا کوئی پتہ نہیں چل رہا اور اسکی لاش کئی روز بعد بھی سرد خانے میں اپنے سر کی منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں