440869 1319029 updates

اے آئی سے قتل کرنے کا طریقہ پوچھنے والا ایک اور نوجوان ملزم گرفتار

اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفشل ایٹنلیجنس (اے آئی) سے اپنی سابقہ ‘دوست’ کو قتل کرنے کا طریقہ پوچھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
NCCIA arrest
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنی سابقہ خاتون دوست کو قتل کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے اے آئی پلیٹ فارمز کا استعمال کیا، کلاڈ اے آئی اور ڈیجیٹل مواصلاتی پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم تحقیقاتی ادارے نے یہ اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ملزم اپنی سابقہ دوست کو قتل کیوں کرنا چاہتا تھا۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذرائع اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے، ایسے پلیٹ فارمز کو دھمکیوں، خوفزدہ کرنے یا مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
Untitled 2026 02 19T202753.891
این سی سی آئی اے نے کا کہنا ہے کہ سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے سامنے آنے والے نئے خطرات سے نمٹنے، شہریوں کے تحفظ اور قانون کے مطابق تحقیقات کے ذریعے ذمہ داران کا احتساب یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

این سی سی آئی اے اس سے قبل بھی ایسے واقعات میں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، گزشتہ ماہ بہاولپور میں 17 سالہ نوجوان کو اے آئی سے زہریلے مادے کے ذریعے اپنے والد کو قتل کرنے کے طریقے معلوم کرنے اور مبینہ کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر مقبول امریکی کرائم ڈراما سیریز ‘بریکنگ بیڈ’ سے متاثر ہو کر گھر میں ایک لیبارٹری قائم کی، جہاں وہ اے آئی سے پوچھ کر زہر تیار کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

اس کے علاوہ ستمبر میں کراچی میں بھی 17 سالہ نوجوان کو اے آئی سے قتل کے طریقے سے متعلق سوالات کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ افسانوی کہانی لکھ رہا تھا، بعد ازاں اسے تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں