440182 7365562 updates 1

رشتے کا تنازعہ؛نوجوان نے گھر گھس کر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

قصور: پتوکی میں نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
976806 14131415
اہل علاقہ کے مطابق ملزم نعمان نے گھر میں گھس کر 22 سالہ عتیقہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بعدازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعہ پر پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں