966943 30720533 1

5 بچوں کی ماں‌ زیادتی کے بعد بے دردی سے بھتیجے کے ہاتھوں‌قتل

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے بھتیجا گرفتار کر لیا۔
968567 30712417
عینی شاہدین کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں لالہ چک میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنی چچی فوزیہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا، مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

مزید برآں پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں