437885 2802934 updates

مدرسے میں مبینہ تشدد سے 9 سالہ طالب علم جاں بحق، قاری فرار

راولپنڈی:کلرسیداں میں قائم ایک مدرسے میں مبینہ طور پر تشدد سے 9 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا.
433101 6989310 updates
پولیس زرائع نے بتایا کہ کلرسیداں میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقہ بھکر سے ہے اور کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا.

متوفی بچے کی شناخت 9 سالہ محمد فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس زرائع نے مزید بتایا کہ بچے کو طبیعت ناسازی کے بہانے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بچے کے والدین کو اطلاع دی گئی تھی، تاہم والدین کے پہنچنے سے پہلے ہی بچہ دم توڑ چکا تھا۔

پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر تشدد کرنے والا قاری موقع سےفرار ہو گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں