440182 7365562 updates 1

شادی شدہ خاتون تیز دھار آلے سے سسرال میں‌قتل، نندیں اور بہنوئی گرفتار

گوجرانوالہ:نواحی علاقے راہوالی میں تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
crime 2 2
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں دو نندوں اوربہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

مدعی مقدمہ کا بتانا ہے کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں